جسٹس سی ایس کرنن کوکولکاتا کی پریذیڈنسی جیل میں ڈال دیا گیا

کولکاتا:کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج سی ایس کرنن کو عدالت کی توہین کے معاملے میں بدھ کے روز چھ ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ پچھلے 40دنوں سے زیادہ وقت سے گرفتاری سے بچ رہے سبکدوش جج کرنن کو منگل کی شام تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کوئمبٹور سے کولکاتا لائے جانے کے بعد ہوائی اڈے سے انہیں علی پور میں واقع پریسیڈنسی جیل لے جایا گیا۔اس دوران میڈیا نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک جملہ میں جواب دیا۔
میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے پہلے نئی دہلی میں سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ جج کرنن کو عدالت کی توہین کے معاملے میںضمانت دینے سے انکار کردیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ او رجسٹس سنجے کشن کول کی بنچ نے ریٹائرڈ جج کوکوئی بھی راحت دینے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ نے گذشتہ 9مئی کو انہیں چھ ماہ جیل کی سزا سنائی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrested ex judge karnan brought to kolkata taken to presidency jail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply