بنگلور کی عدالت نے وجے مالیہ اور 18دیگر کے خلاف ورانٹ گرفتاری جاری کر دیا

بنگلور: یہاں کی ایک عدالت نے سنگین فریب دہی تحقیقات دفتر(ایس ایف آئی او) کی شکایت پر شراب کا دھندہ کرنے اور مختلف بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرض لے کر یو کے فرار ہوجانے والے کنگ فشر ایر لائنز کے مالک وجے مالیہ اور 18دیگر کے خلاف کمپنی قانون مجریہ2013 کی دفعہ 13،448، اور دفعہ447کے تحت وانٹ گرفتاری جاری کر دیا۔
مالیہ کے علاوہ جن دیگر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے ان میں یو بی گروپ کے اعلیٰ مالیاتی افسر اے کے روی نیدنگڑی، دکن ہوابازی کے پروموٹر کیپٹن جی آر گوپی ناتھ،اینبٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشوک ودھوا اور کمپنی سے وابستہ کئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں۔ کمپنی قانون کے تحت تشکیل دی گئی ایک خصوصی عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا ہے کہ ان19ملزموں کے خلاف ”خصوصی فوجداری معاملہ “ درج کیاجائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrant issued against vijay mallya in kingfisher airlines case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply