ویاپم معاملہ میں نصف شب تک چلنے والی عدالتی کارروائی کے بعد 200ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھوپال :مدھیہ پردیش کے پروفیشنل اکزامنیشن بورڈ (ویاپم) گھوٹالے کی جانچ کر رہی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت میں جمعرات کو یہاں پری میڈیکل ٹیسٹ ( پی ایم ٹی 2012) میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں 592 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کئے جانے کے بعد شروع ہوئی کارروائی رات 2:30 بجے تک جاری رہی۔
جس کے بعد عدالت نے فرد جرم میں انامزد 200ملزموں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے جبکہ15کو ایک لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اور پرائیویٹ میڈیکل کالج کے منتظمین سمیت 30 ملزمان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔
خصوصی جج ڈی پی مشرا کی عدالت میں جن ملزمان کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی ہے، اب ان کے سامنے ہائی کورٹ جانے کا متبادل ہے۔
سی بی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا تھا کہ2012میں چار میڈیکل کالجوں میں سے ہر کالج میں 229سیٹیں 50لاکھ تا ایک کروڑ روپے کے عوض فروخت کی جارہی تھیں۔اور ایم بی بی ایس کورس کے لیے جن طلبا کو داخلہ دیا گیا ان میں سے زیادہ تر نے پری میڈیکل ٹیسٹ نہیں دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrant issued against accused for skipping vyapam hearing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply