سپریم کورٹ مجھے گرفتار کر کے جیل بھیجے: کولکاتا کے جج کا چیلنج

نئی دہلی: کھلا اعلان جنگ کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج سی ایس کرنان نے سپریم کورٹ کی سات ججی بنچ کو چیلنج کیا ہے کہ وہ توہپین عدالت کے لیے انہیں گرفتار کرے اور جیل بھیج دے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے آج ہی کہا تھا کہ وہ اپنے اس مبینہ بیان کے تعلق سے تحریری جواب داخل کریں جس میں انہوں نے بعض ججوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
قبل ازیں عدالت نے سختی سے ایک حکم جاری کرکے ان سے کہا تھا کہ وہ آج کے دن عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہوں۔ سات ججوں کا آئینی بنچ جسٹس کرنان کے خلاف معاملے کی سماعت کررہا ہے۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کررہے ہیں۔ یہ بنچ جسٹس دیپک مشرا ، جے چیلامیشور، راجن گوگوئی ، مدن بی لوکور، پناکی چندراگھوش اور کورین جوزف پر مشتمل ہے۔ ہندستانی عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی کورٹ کا کوئی جج سپریم کورٹ میں ذاتی طور پر حاضر ہوکر اپنی مدافعت کرنے جارہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest and put me in jail justice karnan challenges sc bench in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply