گوا میں پاریکر کے ساتھ 8ایم ایل اے بھی بطور وزیر حلف لیںگے

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پاٹی کی گوا شاخ کے صدر ونے ٹنڈولکر کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ نامزد منوہر پاریکر کے ساتھ 8تا9ممبران اسمبلی کی بھی وزیر کے طور پر حلف برداری ہوگی۔ان میں گوا فارورڈ پارٹی اور مہاراشٹر گومنتک پارٹی کے دو دو اور دو آزاد اراکین بھی شامل ہیں۔قبل ازیں پیر کے روزصدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے گوا کا وزیر اعلیٰ مقرر کیے جانے والے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا مودی کابینہ سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ مسٹر پاریکر نے گوا کا وزیر اعلی مقرر کئے جانے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔
وہ منگل کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ پاریکرنومبر2014میںوزیر دفاع کے طور پر مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے سے پہلے بھی گوا کے وزیر اعلیٰ تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مسٹر پاریکرکو گوا کا نیا وزیر اعلی بنانے کی منظوری دی تھی۔ ہفتہ کو اعلان کئے گئے نتائج میں گوا کی 40 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 13 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ اسے 21 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں، 17 سیٹوں کے ساتھ کانگریس ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ مسٹر پاریکر نے کل گوا کی گورنر مردلا سنہا سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around eight mlas to be sworn in tmrw with parrikar bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply