رواں بجٹ اجلاس میں 67بل پیش کیے جائیںگے

نئی دہلی: دو شنبہ سے شروع ہونے والا 2018-19کا عام بجٹ اجلاس توقع ہے کہ 6اپریل تک چلے گا اور اس دوران دونوں ایوانوںکی31نشستیں ہوں گی۔پارلیمنٹ 9فروری کو 5مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی جائے گی۔
اس اجلاس میں ، جو کہ 2019کے پارلیمانی انتخابات سے قبل آخری مکمل بجٹ اجلاس ہے،یکم فروری کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔اس اجلاس میں لوک سبھا میں28اور راجیہ سبھا میں 39بل پیش کیے جائیں گے۔
جس میں ایک ہی نشست میں تین طلاق پر پابندی اور پسماندہ ذاتوں کے حوالے سے کمیشن کے آئینی درجہ دینے کا بل پیش کیا جائے گا۔اس پر عام اتفاق رائے کے لیے حکومت مختلف پارٹیوں سے مشاورت کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 67 bills to be tabled during budget session in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply