خواجہ کے عرس میں شرکت کیلئے450پاکستانی زائرین یکم اپریل کو اجمیرپہنچیں گے

اجمیر: راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کے 805 ویں عرس میں شرکت کے لئے پاکستان سے 450 زائرین کا ایک دستہ یکم اپریل کو یہاں پہنچے گا اور 9 اپریل تک یہاں قیام کریگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ زائرین 30 مارچ کو پاکستان سے روانہ ہو کر سمجھوتہ ایکسپریس سے اٹاری بارڈر پہنچیں گے اور 31 مارچ کو نئی دہلی سے سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان خصوصی ٹرین سے اجمیر آئیں گے۔
ان زائرین کو ریلوے اسٹیشن سے ہر سال کی طرح روڈویز بسوں میں بٹھا کر پرانی منڈی واقع سنٹرل گرلز ا سکول لایا جائے گا جہاں وہ قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے آنے والے دستے کے ارکان نے اپنے آنے کی اطلاع مقامی خادموں کو بھی دے دی ہے۔ یہ دستہ یہاں خواجہ غریب نواز کے مزار پر پاکستان حکومت کی طرف سے چادر بھی پیش کرے گا۔ پاک دستہ پر نظر رکھنے کے لئے انٹلی جنس کے تقریبا 250 افسران سادہ وردی میں تعینات رہیں گے.
دوسری طرف سالانہ عرس میں شرکت کے لئے دہلی سے آ رہے قلندروں کے چاند کی 28 تاریخ کو اجمیر پہنچنے کا امکان ہے۔ ہر سال عرس میں چھڑی کا جلوس لے کر اجمیر آنے والے قلندر دہلی مہرولی واقع خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کی درگاہ سے اجمیر کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ درگاہ کے ذرائع کے مطابق کوئی 2500 قلندر پرچم لے کر پیدل چلتے ہوئے اجمیر واقع آناساگر وادی میں چلے پر پہنچیں گے اور چاند رات کی شام خواجہ صاحب کی درگاہ پر چادر پیش کریں گے۔ اس کے بعد چھٹی کے قل کی رسم بھی ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ ہر سال چھڑی کا جلوس لے کر آنے والے قلندر اپنے جلوس کے دوران حیرت انگیز کرتب بھی دکھاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 450 urs pilgrims from pakistan to visit ajmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply