اترپردیش میں ممنوعہ جانور کاٹتے ہوئے دو گرفتار ،دو کوئنٹل گوشت بر آمد

لکھنو¿: اترپردیش میں مرادآباد کے ڈیلاری علاقے میں ممنوعہ جانور کی قربانی کے معاملے میں پولس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) ا دے نارائن سنگھ نے یہاں بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر رہٹا مافی گاو¿ں میں کچھ لوگ ایک ممنوعہ جانور کو ذبح کر رہے تھے۔ گاو¿ں والوں کی اطلاع پر پولس جائے وقوعہ پر پہنچی ،لیکن اس سے پہلے ہی لوگ وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولس کو موقع سے ممنوعہ جانور کا 2کوئنٹل گوشت، چھرے،چھریاں، مڈھی اور یک زندہ بیل ملا۔ بجرنگ دل اور دیگر تنظیموں نے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے میں زبردست نعرے بازی کی۔ پولس کسی طرح ان کو سمجھا بجھا کر خاموش کیا۔ اس سلسلے میں پولس نے گاو¿ں کے چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولس نے کہا کہ اس معاملے میں طیب اور محمد عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ گوشت اور جانور کی باقیات کو میڈیکل جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ انسداد گاو¿ ذبیحہ ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 2 00 kg of suspected beef seized in muradabad 2 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply