کشمیر میں فوج کو الرٹ رکھنے کی ضرورت:وی کے سنگھ

نئی دہلی: وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے جموں و کشمیر کے اڑی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے وہاں کے لئے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
جنرل سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے فوج کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ سابق فوجی سربراہ نے ایک نیوز چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ جلد بازی میں کسی بھی طرح کا فیصلہ نہیں لیا جانا چاہئے۔
اڑی کے واقعہ پر اپنے پہلے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army needs to remain alert in jk gen vk singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply