چین نے ڈوکلام میں فوجی اڈہ تعمیر کرنا شروع کر دیا

نئی دہلی: ایک سطح مرتفع اور وادی پر مشتمل علاقہ ڈوکلام پر ہندوستان اور چین کے درمیان تعطل ہنوز جاری ہے اور یہ معاملہ ایک بار پھر اس وقت اٹھ کھڑا ہوا جب سیٹلائٹ سے بھیجی گئی تصاویر سے یہ انکشاف ہوا کہ چین اپنی شاطرانہ چال چل کر اس متنازعہ علاقہ میں فوجی بنیادی ڈھانچہ تیار کر رہا ہے۔
فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے بتایا کہ چینی فوج نے ڈوکلام میں عارضی ڈھانچہ بنایا ہے لیکن اس کی چنداں فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جبکہ میڈئیا رپورٹوں میں جاری سیٹلائٹ تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ چین وہاں ایک مکمل فوجی اڈہ تعمیر کر نے میں لگا ہے۔ تصویروں کے مطابق چینی افواج نے متنازعہ علاقہ میں سات ہیلی پیڈ بنا لیے ہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army keeps close watch on chinese troops infra build up in doklam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply