مدھیہ پردیش میں فوجی جوان نے شادی سے ایک ہفتہ پہلے خود کشی کر لی

بھنڈ : مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے پھوپ تھانہ علاقہ کے بڑے پورا گاؤں میں ایک فوجی جوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔پولس ذرائع کے مطابق نتن بھدوریا نام کے اس 24سالہ فوجی جوان کی2013میں فوج میں بھرتی ہوئی تھی اور وہ فی الحال دہلی میں تعینات تھا۔اس کا آج لگن تھا اور23نومبر کو شادی ہونا طے تھی۔وہ شادی کے لیے ایک مہینے کی چھٹی لے کر گاؤں آیا تھا۔ لیکن اس کا ابھی علم نہیں ہو سکا ہے کہ اسے خود کشی پر کیوں مجبور ہونا پڑا۔

Title: army jawan suicide one week before marriage in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply