کئی ہندوستانی فوجی افسران ہیلی کاپٹرحادثہ میں بال بال بچے

سری نگر:لیہہ کے 14 کور کمانڈر اور دیگر سینئر فوجی عہدیداروں کو لے جانے والے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) نے خطہ لداخ میں منگل کو کریش لینڈنگ کی، تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ فوج کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر نے منگل کو قریب دوپہر ڈیڑھ بجے لیہہ سے 200 کلو میٹر دور مشرقی لداخ میں کریش لینڈنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر میں 14 کور کمانڈر اور دیگر سینئر فوجی افسران سوار تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی فوجی عہدیدار اور عملے کے ارکان صحیح سلامت ہیں۔ کسی کے بھی شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے‘۔ دریں اثنا حادثے کی کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army helicopter crashes in ladakh all safe in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply