فیض آباد میں کباڑی کے گودام میں دھماکہ 3ہلاک

فیض آباد: پیر کی شام اتر پردیش کے شہر فیض آباد میں کوتوالی تھانہ کے تحت علاقہ میں ایک کباڑی کی دکان میں ہوئے دھماکہ میں کم از کم 3افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔پولس کے مطابق دکان کے ملازم فوجی کباڑ میں ملے مارٹر گولہ/گرینیڈمیں بھرے تانبہ کو نکالنے کے لیے اس کو کھولنے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ دھماکہ سے پھٹ گیا۔دھماکہ میں دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین بری طرح زخمی ہو گئے۔انہیں لکھنو¿ ٹراما سینٹر لے جایا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ ا نسپکٹر جنرل امن و قانون بھگوان سوروپ نے کہا کہ یہ گرینیڈ یا مارٹر گولہ مقامی ڈوگرہ رجمنٹل سینٹر کا رہا ہوگا۔یہ دھماکہ سی آر پی ایف کیمپ سے بمشکل 500میٹر کے فاصلہ پر ہوا۔سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ فیض آباد نے کہا کہ انہیں اس کی اطلاع نہیں ہے کہ اس کباڑی کے پاس لائسنس تھا یا نہیں۔پولس نے اس بات کا سراغ لگانے کے لیے کہ کہیں اس قسم کے گولے اور کسی گودام میں تو نہیں ہیں کباڑ کے دکانوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army explosive device blast kills 3 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply