ہندوستانی فوج نے کنٹرول لائن پرپاکستان کے بنکر تباہ کر دیے، ویڈیو وائرل

نئی دہلی:پاکستان کی طرف سے سرحد پر بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کی جوابی کارروائی میں اس کے بنکر کو ہندوستانی فوج کی طرف سے تباہ کرنے والا ایک ویڈیو آج ٹیلی ویژن چینلز اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ تقریباً پونے دو منٹ کے اس ویڈیو میں ہندوستانی فوج کی گولہ باری میں کنٹرول لائن پر واقع پاکستانی بنکروں کو منہدم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوج کے ذرائع نے اس ویڈیو کو صحیح تو بتایا ہے لیکن یہ واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی میں پاکستانی فوجیوں کے گھات لگا کر کئے گئے حملے سے پہلے کا ہے۔
پونچھ ضلع کی کرشنا وادی میں کئے گئے اس حملے میں فوج کے نائب صوبیدار پرم جیت سنگھ اور بارڈر پروٹیکشن فورس کے جانباز جوان پریم ساگر شہید ہو گئے تھے۔ ان جوانوں کی لاشوں کو بھی مسخ کیا گیا تھا جس پر ہندوستان نے پاکستان کے سامنے سخت احتجاج درج کرایا تھا۔ پاکستانی فوج نے گزشتہ ماہ 7۔8 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس ویڈیو کی مقررہ تاریخ کے بارے میں تاہم کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے لیکن فوج کے ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو اپریل ماہ کا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army destroys pakistan army bunkers video of attack goes viral in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply