فوجی سربراہ جنرل دلبیرنے چینی سرحد پر تعینات فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے آسام کے تیج پور میں چین سے ملحقہ سرحدی علاقے میں تعینات فوج کی گجراج کور میں آپریشن تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جنرل سنگھ 5 ستمبر کو گجراج کور پہنچے تھے۔
انہوں نے کور کی آپریشنل تیاریوں اور ریاست کی داخلی سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ گجراج کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی انبو نے انہیں آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں۔ جنرل نے حقیقی کنٹرول لائن پر تعینات اس کور کی دفاعی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ فوج کی مشرقی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی بھی ان کے ساتھ تھے۔
کور کمانڈر نے جنرل سنگھ کو آسام کے داخلی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں بھی بتایا۔ فوج کی طرف سے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت سے کامیاب آپریشن چلائے جانے کے بعد سے ریاست میں سرگرم باغی تنظیمیں کافی دباؤ میں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief reviews operational preparedness along china border in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply