فوج کے سربراہ جنرل دلبیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات

نئی دہلی:آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے آج یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور جموں کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل دلبیر کشمیر وادی پر کل جماعتی میٹنگ سے پہلے مسٹر سنگھ سے ملے اور انہیں ریاست کے سرحدی علاقوں اور کنٹرول لائن پر سیکورٹی کی صورت حال سے واقف کرایا۔
فوج کے سربراہ نے وزیر داخلہ کو شمال مشرقی علاقے کے حالات کے بارے میں بھی بتایا۔ جنرل دلبیر نے 4 اور 5 ستمبر کو آسام کے تیج پور میں فوج کی گجراج کور کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
اس درمیان غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق فوجی سربراہ آج جموں کشمیر کے دورے پر جا سکتے ہیں۔ ادھر فوج کے ذرائع نے اس طرح کی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سربراہ کا جموں کشمیر جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief general dalbir singh meets home minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply