پاکستان جارحیت سے باز نہیں آیا تونہایت سخت کارروائی کی جائے گی:جنرل راوت

نئی دہلی: یوم مسلح افواج کے موقع پر فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ اگر پاکستان لائن آف کنٹرول پر اپنی جارحیت سے باز نہیںآیا اور ہندوستان کو کوئی قدم اٹھانے پر مجبور کر دیاتو اس کے خلاف جبراًسخت فوجی کارروائی کرنا پڑے گی۔
جنرل راوت نے مزید کہاکہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) سے دہشت گردوںکو ہندوستان میں داخل ہونے میں متواتر مدد کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم انہیں سبق سکھانے کے لیے اپنی طاقتاستعمال کر رہے ہیں۔
اورہندوستانی فوج پاکستان کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا موثر جواب دے گی۔فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں ہند مخالف سرگرمیاں نہیںہونے دیںگے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief gen bipin rawat warns of stronger reaction against pakistan terrorism in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply