مالدہ ضلع کے ایک اسکول میں طلبا کے بستوں سے اسلحہ برآمد ہونے سے افرا تفری

کولکاتا:بنگال کے مالدہ ضلع کے اکندو بیرئی ہائی اسکول میں طالب علموں کے اسکول بیگ سے ہتھیار ملنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ کالیا چک کے قریب واقع اسکول کے آٹھویں جماعت کے کئی طالب علموں کے بیگ سے دیسی پستول و دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد مقامی سطح پر خوف و ہراس کاماحول پیدا ہوگیا۔
لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی مگر پولس موقع واردات پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تحقیقات شروع کرد ی۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ اسکول آتے وقت راستے میں انہیں پڑاملا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arms found from students bag in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply