ملائم سنگھ الیکشن کمیشن کو اپنی طاقت کا ثبوت پیش کرنے دہلی روانہ

نئی دہلی: اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کرتے ہوئے سماج وادی سربراہ ملائم سنگھ یادو سائیکل نشان پر دعویٰ مضبوط کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے طلب کردہ مکمل کوائف و ثبوتوں کے ساتھ نئی دہلی روانہ ہو گئے جبکہ دوسری جانب ان کے بیٹے اور ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اپنے وفاداروں سے ملاقات کر کے ان کے حلف نامے لینا شروع کر دیے تاکہ وہ ان حلف ناموں کو الیکشن کمیشن کو سونپ سکیں۔ واضھ رہے کہ الیکشن کمیشن نے سماج وادی پارٹی کے دونوں گروپوں کو نوٹس جاری کر کے اس سلسلے میں حلف نامہ دائر کرنے کو کہا ہے کہ دونوں گروپ بتائیں کہ پارلیمنٹ ، اسمبلی و تنظیمی افراد کی کتنی تعداد ان کے ساتھ ہے۔
کمیشن نے دونوں دھڑوں سے اپنا اپنا حلف نامہ نو جنوری تک دائر کرنے کو کہا ہے۔ ان دونوں گروپ نے گزشتہ چند دنوں میں کمیشن سے الگ لگ مل کر خود کو حقیقی سوشلسٹ پارٹی بتاتے ہوئے انتخابی نشان ’سائیکل‘ پر اپنادعویٰ پیش کیا تھا۔ ملائم گروپ کی جانب سے مسٹر ملائم سنگھ یادو، مسٹر شیو پال یادو، مسٹر امر سنگھ اور محترمہ جیا پردا نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنے دعوے کے بارے میں میمورنڈم سونپا تھا جبکہ اکھلیش گروپ کی جانب سے مسٹر رام گوپال یادو نے دعوے کے حق میں میمورنڈم سونپا تھا۔ سماج وادی پارٹی میں پھوٹ پڑنے کے بعد دو دھڑے بن گئے ہیں اور دونوں ہی پارٹی کے نام اور انتخابی نشان پر دعویٰ کر رہے ہیں۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے اسی ماہ ایک تاریخ کو ایس پی کا خصوصی کانفرنس بلا کر مسٹر ملائم سنگھ یادو کو پارٹی کے قومی صدر کے عہدے سے ہٹا کر انہیں پارٹی کا سرپرست بنائے جانے کا اعلان کیا تھا۔ کانفرنس میں مسٹر اکھلیش یادو کو پارٹی کاقومی صدر قرار دیا تھا۔ پارٹی کی اترپردیش یونٹ کے صدر شیو پال یادو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed with affidavits mulayam goes to delhi to meet ec in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply