مسلح افواج منھ توڑ جواب دیں گی:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندمودی نے کہا ہے کہ ہندوستان امن میں یقین رکھتا ہے اور امن کے پیغام کو پھیلانے اور امن کو فروغ دینے کا پابند عہد ہے لیکن اس کے لیے وہ اپنی عزت نفس اور خود مختاری سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مسٹر مودی نے اتوار کو ماہانہ نشری پروگرام ’ من کی بات‘ پروگرام میں فوجی جوانوںتعریف کی اور کہا کہ ملک میں امن کا ماحول درہم برہم کی کسی بھی کوشش کا مسلح افواج منھ توڑ جواب دیں گی۔ انہوں نے2016کے سرجیکل اسٹرائیک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی افواج نے دہشت گردی کی آڑ میں خفیہ جنگ کا منھ توڑ جواب دے چکی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ شاید ہی کوئی ہندوستانی ہوگا جو اپنی مسلح افواج،فوج کے جوانوں پر فخر نہ کرتا ہو۔ اور اب یہی فیصلہ کر یا گیا ہے جو بھی امن کے ماحول کو خراب کرنے اور ملک کی ترقی کی راہ میں روڑہ بننے کی کوشش کرے گا ہمارے سپاہی اسے منھ توڑ جواب دیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی کسی ملک کے علاقہ پر بدنیتی سے نظر نہیں ڈالی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed forces will hit back hard says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply