وزیر دفاع جیٹلی نے فوج کے پاس محض10روز کا اسلحہ بارود ہونے کی کیگ رپورٹ خارج کر دی

نئی دہلی:وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جنگ کی صورت میں صرف 10 دن کا ہی اسلحہ بارود ہونے سے متعلق ایک رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کافی مقدار میں اسلحہ بارود موجود ہے اور اس کی خریداری کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ نیز مسلح افواج پوری طرح سے مسلح ہے اور کیل کانٹے سے لیس ہے۔مسٹر جیٹلی نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو کی طرف سے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) کی گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں پیش کردہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ واضح رہے کہ کیگ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ فوج کو اسلحہ بارود کی فراہمی تسلی بخش نہیں ہے جس کے باعث ہندوستان طویل جنگ نہیں لڑ سکتا۔ اور اگر جنگ ہوجائے تو ہندوستانی فوج کا اسلحہ بارود محض10روز ہی ساتھ دے سکے گا۔
جیٹلی نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے لیکن یہ معاملہ 2013 کا ہے۔ اب ہتھیاروں کی خریداری کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور اس کے لئے اختیارات کا عدم ارتکاز کیا گیا ہے اور حال ہی میں ضروری اسلحہ بارودکی خریداری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیگ کی رپورٹ ایک وقت خاص کے سلسلے میں دی گئی ہے لیکن اس کے بعد اس میں کافی بہتری ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیگ کی رپورٹ پر ہم بحث نہیں کرتے لیکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اس پر غور کرنے کا امکان ہے۔ مسٹر جیٹلی کے بیان پر کانگریس کے آنند شرما نے کہا کہ تین سال سے یہ حکومت کیا کر رہی تھی۔ حکومت نے تو صرف دس دن پہلے ایک کمیٹی تشکیل کرکے خریدو فروخت کے عمل کو آسان بنایا ہے۔ مسٹر شرما کی اس بات کی کئی اپوزیشن ارکان نے بھی حمایت کی اور بولنا چاہا تو ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے کہا کہ اگر وہ اس پر تفصیلی بحث چاہتے ہیں تو نوٹس دیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed forces sufficiently equipped jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply