ہندوستان مسئلہ کشمیر پر چین یا امریکہ کو ثالث بنائے: فاروق عبداللہ

نئی دہلی:نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر حل کیا جانا چاہیے اور اس مسئلہ کے تصفیہ کے لیے تیسرے فریق کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ جب تک آپ کشمیر پر پاکستان سے بات نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر کا حل نہیں نکالیں گے ، یہ رکنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول(ای او سی) پر جاری کشیدگی کی روشنی میں دو طرفہ مذاکرات کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد اور جنگ 70سال سے جونک کی طرح چمٹے مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے ہندوستان کو امریکہ اور چین جیسے ممالک کو ثالث بنانا چاہئے۔کیونکہ اس مسئلہ کا حل نہیں نکالے جانے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ریاست کے لوگوں کو ہو رہا ہے۔
جہاں ملک کے دوسری ریاستیں ترقی کر رہی ہیں، جموں و کشمیرپھسڈی رہ گیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ پاکستان سے بات کرنے کا مناسب وقت ہے، سرینگر۔بڈگام پارلیمانی حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر عبداللہ نے کہا کہ آپ جب چین سے بات کر سکتے ہیں تو پاکستان سے بات کیوں نہیں کرسکتے۔ دوستوں (تیسرے فریق ) کو شامل کیجئے اور بات کیجئے۔ اس سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے صاف کہا کہ وہ تیسرے فریق کی ثالثی کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ امریکہ ثالثی کے لئے تیار ہے۔ حالات معمول پر آنے کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر مذاکرات کرکے معاملے کو حل کئے جانے کی وکالت کرتے ہوئے مسٹر عبداللہ نے کہا “صحیح وقت کا انتظار کرتے کرتے 70 سال گزر چکے ہیں۔ ابھی اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا۔ اس دوران چار جنگیں ہو چکی ہیں اور کتنے لوگوں کو لقمہ اجل بنائیں گے۔ آج دونوں ممالک کے پاس ایٹم بم ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Approach us china to mediate in kashmir issue farooq abdullahs remarks met with reproof in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply