آندھرا پردیش کا سافٹ ویر انجینیر امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

حیدرآباد:دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویر انجینئرہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ امریکہ میں پیش آیا۔مرنے والے سافٹ ویر انجینئرکی شناخت آندھراپردیش کے ضلع چتور کے وادامال پیٹ منڈل کے سری بوماراجو پورم سے تعلق رکھنے والے اے سائی کمار کے طورپر کی گئی ہے جو امریکہ کے ڈیکالب شہر کی نارتھ ایلی نیوس یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔وہ اپنے دوست کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہورہا تھا کہ اس کی کار کو پیچھے سے ایک ٹیکسی نے ٹکر مار دی جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔
اس واقعہ کی اطلاع پر اس کے دیہات اور اس کے ارکان خاندان پر غم پر پہاڑ ٹوٹ پڑا۔اس کے گھر والوں نے بتایا کہ سائی کمار تین ماہ میں ایم ایس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد گھر واپس ہونے والا تھا۔ہندوستانی معیار وقت کے مطابق آج صبح چار بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ کی اطلاع پر تلگودیشم کے رکن قانون ساز کونسل جی مدوکرشنما نائیڈو نے سائی کمار کے ارکان خاندان سے ملاقات کی اور ان کو پرسہ دیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ سائی کمار کی لاش کو اس کے آبائی مقام واپس لایا جائے گا اور اس سلسلہ میں و ہ ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ دہلی میں سینئر افسروں سے بات کریں گے۔توقع ہے کہ اندرون تین دن سائی کمار کی لاش اس کے آبائی ضلع کو لائی جائے گی۔

Title: ap software engineer killed in us | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply