آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ لفٹ حادثہ میں زخمی

حیدرآباد:آندھراپردیش کے نائب وزیراعلی این چناراجپا لفٹ کا وائر ٹوٹ جانے کے سبب معمولی طورپر زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے کاکناڈا میں ا±س وقت پیش آیا جب وہ سنجیونی اسپتال میں زیرعلاج افراد کی عیادت کے بعد واپس ہورہے تھے۔
یہ افراد کمپنی میں گیس کے اخراج کے سبب متاثر ہوگئے تھے اور ان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی چناراجپا وہاں پہنچے اور وہ ان کی عیادت کے بعد لفٹ سے نیچے اتر رہے تھے کہ اچانک اس لفٹ کا وائر ٹوٹ گیا اور یہ لفٹ نیچے آگئی۔
اس واقعہ میں چناراجپا معمولی زخمی ہوگئے۔ ان کی کمر پر زخم آئے۔ ان کا اسی اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔اس واقعہ میں ایک کانسٹیبل اور ایک فوٹو گرافر بھی زخمی ہوگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ap deputy cm suffers minor injury after elevator cable snaps in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply