کشمیر میں ایک بھی جاں کا زیاں ملک کا نقصان عظیم ہے وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں کثرت میں وحدت کو سب سے بڑی طاقت بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کے سوا سو کروڑ عوام کی طاقت پر بھروسہ ہے اور یہ طاقت اور پوری وفاداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کا عہد ساری رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جائے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشمیر میں ہوئی کوئی بھی موت چاہے وہ کسی کشمیری کی ہو یا پھر کسی سکیورٹی اہلکار کی ،ملک کا نقصان ہے۔ مسٹر مودی نے کشمیر میں معصوم لوگوں کو تشدد کےلئے بھڑکانے والے عناصر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس ناپاک حرکت کاجواب انہیں ایک دن دینا پڑے گا۔ آکاشوانی اور دوردرشن پر نشر ”من کی بات“ پروگرام کے ذریعے ملک کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے کھیل سے لے کر تعلیم، سماجی تہوار سے لے کر ماحولیاتی تحفظ ، معاشرے کی خدمت کے لئے وقف لوگوں اور مختلف سماجی موضوعات کے ساتھ ہی سیاسی تعاون جیسے مختلف مسائل کا ذکر کیا اور کہا کہ ان تمام باتوں سے ملک کے اتحاد اور سالمیت عکاسی ہوتی ہے جو ملک کے ثقافتی ورثے کا ایک زندہ مثال ہے۔
وزیر اعظم نے حال میں اختتام پذیر اولمپکس کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے ہاکی کے جادوگر دھیان چند کو 29 اگست کو ان کی پیدائش کے دن پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھیل کی روح اور حب الوطنی کی منفرد مثال تھے۔مسٹر مودی نے کہا کہ اگرچہ اس بار اولمپکس میں ہندوستان کا مظاہرہ امید کے عین مطابق نہیں رہا لیکن ہندوستان کی ساکشی اور سندھو جیسی بیٹیوں نے دو مقابلوں میں تمغہ جیت کر اور دیپا کرماکر جیسی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا قد بڑھایا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کھیلوں میں ملک کی بہتر کارکردگی کے لئے ان کی حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو کوتاہیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کا خاکہ تیار کرے گی۔ مسٹر مودی نے اس موقع پرملک کے پہلے صدر سروپلی رادھا کرشنن کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Any life lost in kashmir is loss of the nation modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply