انوپم کھیر فلموں میں ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ولن ہیں:یوگی ادتیہ ناتھ

نئی دہلی: منافرت پھیلانے والے بیانات کے حوالے سے بالی ووڈ فلم اداکار انوپم کھیر کا بی جے پی لیڈروں یوگی ادتیہ ناتھ اور سادھوی پراچی کو پارٹی سے نکال کر جیل میں ڈال دینے کی تجویز پر چراغپا ادتیہ ناتھ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انوپم کھیر نے یہ بات کہہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ فلموں میں ہی نہیں بلکہ اصل زندگی میں بھی کھلنائک ہیں۔
واضح رہے کہ یوگی اور سادھوی پراچی کے کئی متنازعہ بیانات سے بی جے پی کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے۔ جب سے انوپم کھیر نے ان دونوں بی جے پی لیڈروں کو جیل بھیجنے کی بات کہی ہے تبھی سے یوگی ادتیہ ناتھ انوپم سے ناراض چل رہے ہیں۔ادتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ اس سے زیادہ کہ انوپم کھیر حقیقی زندگی میں بھی ولن ہیں ،کچھ اور نہیں کہنا چاہتے۔
واضح رہے کہ انوپم کھیر نے اتوار کے روز کولکاتا میں ”بڑھتی عدم رواداری“ کے عنوان سے ایک سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتھا کہ منافرت پھیلانے والے بیان دینے والے یوگی ادتیہ ناتھ اور سادھوی پراچی کو بی جے پی سے نکال باہرکر کے جیل بھیج دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anupam kher is a real life villain yogi adityanath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply