حکومت عوامی مقامات پر تھوکنے کے خلاف مہم چلائی جائے گی: ہندوستانی وزیر صحت

نئی دہلی:سوچھ بھارت ابھیان سے ملک میں صاف صفائی کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے بعد اب حکومت عوامی مقامات پر تھوکنے سے ہونے والے نقصانات کے سلسلے میں بیداری مہم چلائے گی۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیرجگت پرکاش نڈا نے راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ عوامی مقامات پر لوگوں کو تھوکنے سے روکنے کے لئے ابھی کوئی مرکزی قانون نہیں ہے لیکن اس رجحان کی حوصلہ شکنی کئے جانے کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت اس بارے میں کارروائی کرنے کےلئے ریاستوں کو وقت بروقت صلاح بھی جاری کرتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے ندیم الحق کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت ،”اینٹی اسپٹنگ ڈے “منانے پر غور کررہی ہے مسٹر نڈا نے کہا کہ یہ اچھا مشورہ ہے اوراس طرح کی مہم پر غور کیا جائے گا۔
ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی ایسی کوئی تحقیق نہیں ہوئی ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ عوامی مقامات پر تھوکنے کی وجہ سے ملک میں تپ دق کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں تپ دق کے معاملوں میں کمی آئی ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti spitting law soon in india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply