سپریم کورٹ نے 1984کے سکھ مخالف فسادات کے186معاملات دیکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے1984کے سکھ ماخلاف فسادات کے 186مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ کے ایک سابق جج جسٹس ایس این ڈھینگرہ کی سربراہی میں ایک تین رکنی خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دےدی۔
اس کمیٹی میں جسٹس ڈھینگرہ کے علاوہ آئی جی عہدے کے ریٹائرڈ افسر راج دیپ سنگھ اور بر سر ملازمت آئی پی ایس افسر ابھیشیک دولر ہیں۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر اپنی رپورٹ داخل کر دے۔
اس معاملہ کی آئندہ سماعت 19مارچ کو کی جائے گی۔بدھ کے روز اپنے فیصلہ میں سپریمکورٹ نے کہا تھا کہ پچھلی ایس آئیٹی نے186معاملات کی، جن کو بند کرنے کی رپورٹ داخل کی گئی تھی، مزید تحقیقات نہیںکی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti sikh riots sc sets up new sit to probe 186 cases afresh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply