حیدر آباد اور کوچی جانے والے دو طیارے فضائی ٹکر سے بال بال بچے

بنگلور: منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں بنگلور ہوائی پٹی پر دو انڈیگو طیاروں میں فضا میں ہی ٹکر ہوتے ہوتے اس وقت بال بال بچ گئی جب دونوں طیاروں کے ایک دوسرے کے نہایت قریب آجانے پر فوراً ہی ایر ٹریفک کولیشن اوائیڈنس سسٹم (ٹی سی اے ایس) نے چوکنا کردیا۔

محکمہ ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق دونوں طیاروں، ای 779 (کوئمبٹور سے حیدرآباد)اور 6ای 6505(بنگلور سے کوچی ) ،کے درمیان صرف چار میل کا فاصلہ رہ گیا تھا۔

ایر ٹریفک کنٹرول نے ایک طیارے کو36ہزار فٹ کی بلندی پر اور دوسرے کو 28ہزار فت کی بلند ی پر جانے کہا۔دونوں طیارے27ہززار فٹ کی بلندی پر ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے انڈی گو نے کہا کہ ٹی سی اے ایس ریزولوشن ایڈوائزری سسٹم نے 10جولائی کو راستے پردو طیاروں کو جو کو کوئمبٹور۔حیدرآباداور بنگلور کوچین کے درمیان محو پرواز تھے اس وقت خبر دار کیا جب وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے تھے۔

Title: anti collision alarms sounded as two indigo aircraft come close to colliding mid air in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply