علی گڑھ:متنازع شہریت ترمیمی قانون،این پی آر اور این آرسی سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ویک اپ انڈیا کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد علی گڑھ کے جنون گڑھ علاقے میں ہوا۔

جس میں اے ایم یو طلبہ یونین کے سابق صدر سلمان امتیاز نے اپنے خطاب کے دوران کہا”کہ اس قانون سے نہ صرف مسلمان متاثر ہوں گے بلکہ سماج کا کمزور طبقہ جو غیر تعلیم یافتہ اور غریب ہے وہ بھی اس کے سبب پریشانیوں میں مبتلا ہوگا۔

آج ملک بھر میں متنازع شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کئے جارہے۔یہ قانون آرٹیکل پانچ،دس،چودہ، پندرہ کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ہمارے اس پروگرام کا مقصد سی اے اے ،این پی آر،این آر سی کے متعلق عوام میں بےداری پیدا کرنا ہے۔

ہم اس طرح کے پروگرام کا انعقاد یوم جمہوریہ سے کرتے چلے جارہے۔اور اب تک رضا نگر،جمال پور،ترکمان گیٹ،عثمان پاڑہ،شاہ جمال،اپر فورٹ جیسے مقامات سمیت کئی علاقوں میں اس کا نعقاد کر چکے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں ملک کی سلامتی اور امن قائم رہنے کے لئے دعا کی گئی۔پروگرام میں شامل ہونے والوں میںزید،فیض،نسیم طیب،ابوزر،فراز،شاکر،عمران،شاداب پیش پیش رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *