ملک بھر کی غیر بی جے پی پارٹیوں کے سربراہوں کے سایے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری

بنگلور:کرناٹک میں ایچ ڈی کمارا سوامی نے بدھ کے روز جنتادل سیکولر(جے ڈی ایس) ۔کانگریس مخلوط حکومت کے وازیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔

ریاستی گورنر واجوبھائی والا نےشام ساھے چار بجے کماراسوامی کوملک بھر سے آنے والے تمام قومی و علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کی موجودگی میں ریاستی سکریٹریٹ میں ریاست کے26ویں اور ایک ہفتہ کے دوران دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پرحلف دلایا۔

کانگریس کے پرمیشورم نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔دونوں نے خدا ، کاشتکاروں اور ریاست کے عوام کے نام سے کنڑ زبان میں حلف لیا۔اس موقع پر یو پی اے کی چیرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر راہل گاندھی،بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سربراہ مایا وتی،سماج وادی صدر (ایس پی ) اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل آآرجے ڈی)صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو،جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے معطل صدر شرد یادو ،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسی) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری، آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی،کیرل کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجائین اور راشٹریہ لوک دل کے اجیت سنگھ موجود تھے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti bjp leaders gather in ktaka for kumaraswamys swearing in in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply