مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں بچے حاضری کے دوران”حاضر جناب“ کہنے کے بجائے جے ہند کہیں گے:ریاستی وزیر تعلیم

نئی دہلی: بچوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکولوں میں حاضری لینے کے دوران نام یا رول نمبر پکارے جانے کے جواب میں ’یس سر‘ یا ’حاضر جناب‘ کہنے کے بجائے ’جے ہند “کہنا لازمی قرار دیا جائے۔
اسکولی تعلیم کے وزیر وجے شاہ نے اس کا اعلان بھوپال کے شوریہ سمارک میں منعقد یون این سی سی تقریب میں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے این سی سی کیڈٹوں سے ا]نے خطاب کے دوران کیا۔وزیر نے کہا کہ اس ضمن میں تمام اسکولوںکو پیر کے روز فرمان جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکولوںکو بھی ایڈوائزری بھیجی جائے گی۔وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اینسی سی کا ایر ونگ اور بحریہ ونگ کھنڈوا میں شروع کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Answer roll call with jai hind bjp minister vijay shah tells madhya pradesh schools in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply