گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ایک اور سانحہ،72گھنٹے میں61 بچوں کی موت

گورکھپور: اترپردیش کے گورکھپور میں واقع بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں گزشتہ 72گھنٹوں کے دوران دماغی بخار اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 61بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ میڈیکل کالج میں علاج کے دوران جن بچوں کی موت ہوئی ہے ان میں دماغی بخار سے متاثرین کے علاوہ نوزائیدہ آئی سی یو اور پیڈیاٹرک آئی سی یو وغیرہ میں داخل بچے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جنوری سے اب تک دماغی بخار سے متاثر760مریضوں کو بابا راگھو داس میڈیاکل کالج میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا جن میں سے 181بچوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ میڈیکل کالج میں آج دماغی بخار سے متاثرہ 17نئے مریضوں کو علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے جبکہ وارڈ میں 105 مریضوں کاعلاج پہلے سے کیا جارہا ہے۔ میڈیکل کالج میں علاج کے لئے گورکھپور اور بستی ڈویزن کے سات اضلاع کے علاوہ اعظم گڑھ، بلیا، گونڈا، مو¿، غازی پور، بلرام پور، امبیڈکر نگر، بدایوں سمیت بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے مریض آتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another tragedy looms as 61 children die in gorakhpurs brd medical college in 72 hours in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply