کلبھوشن جادو کے ویڈیو سے کوئی حیرت نہیں ہوئی: ہندوستان

نئی دہلی: ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادو کا ایک اور پروپیگنڈہ ویڈیو جاری کرنے سے اسے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا کہ یہ بیان کلبھوشن سے سے جبراً دلوایا گیا ہے۔
اس لیے ہندوستان کو اس پر کوئی حیرت نہیں ہے۔ بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ دباؤ میں بیان دلواکر اس کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا پاکستان کی پرانی عادت ہے۔
لیکن اب وقت کا تقاضہ ہے کہ وہ یہ تجزیہ کرے کہ اس قسم کی تشہیرکی اب کوئی معتبریت نہیں رہی۔ واضح رہے کہ کلبھوشن کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے جاسوسی کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another coerced statement government on new kulbhushan jadhav video by pakistan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply