سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگنے پر انا ہزارے نے کیجری وال کی مذمت کی

نئی دہلی:معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں ہندوستانی فوج کی محدود کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کے ثبوت مانگنے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی آج مذمت کی۔ مسٹر کیجریوال نے کل ایک ویڈیو جاری کرکے مرکزی حکومت سے پی او کے میں دہشت گردوں کے خلاف ہندستانی فوج کے سرجیکل اسٹرائک کے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ان کے اس ویڈیو کے بعد مسٹر کیجریوال آج پاکستانی میڈیا کی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔ اپنی زندگی پر بنی فلم انا کی تشہیر کے لیے یہاں پہنچے مسٹر ہزارے نے کہا کہ اس مسئلے پر میں نے خود مسٹر کیجریوال سے ایسا نہیں سنا ہے لیکن اگر وہ فوجی کارروائی کے ثبوت مانگ رہے ہیں تومیں ان کی مذمت کرتا ہوں۔یہ ٹھیک نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anna slams kejriwal for asking sergical strike proof in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply