سیاسی پارٹیوں کے کھاتوں کا خصوصی آڈٹ ہونا چاہئے، وہی کالے دھن کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں: انا ہزارے

نئی دہلی : معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے آج کہا کہ ملک میں کالے دھن کا سب سے بڑا ذریعہ سیاسی پارٹیاں ہیں اور وہ ضابطوں کا فائدہ اٹھا کر کالے دھن کو سفید کرتی ہیں۔ مسٹر ہزارے نے یہاں یو این آئی سے انٹرویو میں کہا کہ کالے دھن کا سب سے بڑا ذریعہ ہمارے ملک کی سیاسی پارٹیاں ہیں۔ سیاسی پارٹیاں چندے کے طور پر کالا دھن لے کر اسے سفید کرتی ہیں۔
اسی لیے وہ چندے میں لئے پیسے کا حساب نہیں دینا چاہتی ہیں۔ ضابطوں کے حساب سے انتخابات کے دوران 20 ہزار روپے تک کے چندے کا حساب نہیں دینا ہوتا ہے۔ اس اصول کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر انہوں نے ایک روپے کا بھی چندہ لیا ہے تو انہیں اس کا حساب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتیں اور امیدوار صنعت کاروں سے کروڑوں روپے کا چندہ لے کر فرضی ناموں سے 20۔20 ہزار روپے کی چندہ دینے والوں کی فہرست بنا کر اس اصول کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے اکاو¿نٹ کا اسپیشل آڈٹ کرانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anna hazare targets political parties on black money in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply