انجمن فرزندان ہند نے مودی حکومت کے 10فیصد ریزرویشن فیصلے کا خیر مقدم کیا

نئی دہلی:(پریس ریلیز)انجمن فرزندان ہند کے سرپرست اور بانی جناب گریش جویال نے حکومت ہند کے اس فیصلے کا جس میں حکومت نے غریب طبقات کے کیلئے 10 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے، خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قدم بتایا ہے۔ گریش جویال نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت ہند کے اس فیصلے کا کل ہند طور پر انجمن فرزندان ہند خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ گریش جویال نے بتایا کہ ہم جے بھارت منچ کی تمام اکائیوں سے بھی اس حکومتی پہل کا خیر مقد م کریں گے۔ اور تمام دیش بھر میں حمایت کے تعلق سے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ گریش جویال نے حکومت نریندر مودی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے ہمیشہ ہر لمحہ ملک کی ترقی اور خوشحالی اور ملک میں زندگی بسر کرنے والے تمام طبقات کی بقا اور ترقی کیلئے کام کیا ہے۔ اور آئندہ لوک سبھا الیکشن میں جیتنے کے بعد مودی حکومت ایک بار پھر سے ان بچے ہوئے کاموں کو مزید اور تقویت کے ساتھ آگے لے جائے گی جس سے ملک کا وقار دنیا کے سامنے بھر پور طریقے سے بڑھے گا۔ گریش جویال نے کہا کہ حکومت کے اس پہل میں شامل تمام ذاتیں اس ریزرویشن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور دیش ودنیا کے سامنے ملک کا وقار بلند کریں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anjuman farzandan e hind welcomes modi governments decision to give 10percent reservation for upper castes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.