حکومت امرناتھ یاتریوں کی بس کے ڈرائیو کو شجاعت کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دے:مسلم انڈین کونسل

نئی دہلی: مسلم انڈین کونسل کے چیرمین انیس درانی نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ جان کی پروا کئے بغیر امرناتھ یاتریوں کی جان بچانے والے ڈرائیور سلیم شیخ کو بہادری کے لئے ملک کےاعلی ترین سویلین ایوارڈ اشوک چکر سے سرفراز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح نہ صرف ملک کے عوام کے سیکولرزم میں یقین کو مزید تقویت ملے گی بلکہ ہندومسلم باہمی عقیدت و یگانگت کے جذبے کو مہمیز لگے گی۔
سیلم شیخ نے جس طرح امرناتھ یاتریوں کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور گولیوں کی بوچھاڑ میں موت کوہراکر 50 سے زیادہ یاتریوں کی زندگی بچائی، وہ ہندوستانی مسلمانوں کی روایتی بہادری کے عین مطابق ہے۔ گجرات کے وزیر اعلی روپانی نے بجا طور پر سلیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیلوٹ کیا۔ انیس درانی نے جو کانگریس کے ایک سینئر رہنما بھی ہیں، بہر حال اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ آخرکیا وجہ ہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آتے ہی مذہبی یاتراؤں پرحملے شروع ہوجاتے ہیں۔
یکم اگست2000کو پہلگام میں 17یاتری شہید کردیئے گئے تھے۔اس وقت بھی مرکز میں بی جے پی برسراقتدار تھی اور اب 10جولائی کو جب امرناتھ یاترا پر اس وقت ہلاکت خیزحملہ ہوا جب مرکز کے ساتھ ساتھ ریاست میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ تازہ حملے میں بھی کئی یاتری شہید ہوئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anis durrani demands award for salim sheikh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply