نجیب جنگ کے استعفے کی منظوری اورانل بیجل کو لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا راشٹریہ بھون سے باقاعدہ اعلان

نئی دہلی: راشٹرپتی بھون نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے سابق افسر انل بیجل کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا آج باقاعدہ اعلان کیا۔ راشٹرپتی بھون نے آج یہاں ایک بیان میں بتایا کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے مسٹر نجیب جنگ کے استعفی کو منظور کر لیا ہے اور ان کی جگہ مسٹر انل بیجل کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
ان کی تقرری عہدہراشٹرپتی بھون کے ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ نے کل ہی مسٹر بیجل کی تقرری کی منظوری دے دی تھی لیکن اس کا باقاعدہ اعلان آج کیاگیا۔ مسٹر بیجل 1969 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور وہ شہری ترقی کی وزارت میں سکریٹری کے عہدے سے اکتوبر 2006 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچہ کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ان کو مضبوط بنانے کے لئے شروع کئے گئے جواہر لال نہرو قومی شہری تجدید مشن میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مسٹر بیجل سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور اقتدار میں قومی جمہوری اتحاد حکومت کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری بھی رہے تھے۔ وہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anil baijal appointed new delhi lg in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply