آر جے ڈی ممبر اسمبلی گاؤں والوں کے حملہ میں بال بال بچے

چھَپرا: بہار میں حکمراں عظیم اتحاد کی اہم پارٹی راشٹریہ جنتا دل کے ضلع سارن کے تیریا سے ممبر اسمبلی مدریکا پرساد رائے آج گاؤں والوں کے حملے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کی سرکاری گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ اسوآپور میں بلاک پرمکھ کے الیکشن کے دوران ایم ایل اے مسٹر رائے اپنے رشتہ دارمرگیندر رائے کی حمایت میں بلاک دفتر کے اندر چلے گئے جبکہ پنچایتی راج کے نئے قانون کے مطابق بلاک پرمکھ کے الیکشن میں کوئی ایم ایل اے یا ایم پی بلاک دفتر میں نہیں جاسکتا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ایم ایل اے کے بلاک دفتر میں پہنچتے ہی گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور ان کی گاڑی پر چپل اور اینٹ سے حملہ کردیا۔ حملے میں ایم ایل اے کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم وہ بال بال بچ گئے۔ پولیس نے مشتعل گاو¿ں والوں پر ہلکی طاقت کا استعمال کرکے صورتحال پر قابو پایا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Angry villagers attcked rjd mla escaped unhurt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply