آندھرا پردیش میں بیوی اور دو بیٹیوں کو بے رحمی سے ہلاک کر کے خودکشی کر لی

اننت پور:آندھراپردیش کے تاڑی پتری ٹاون میں اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کابڑی ہی بے دردی سے قتل کرنے والے شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے کہاکہ (58) سالہ این راما سبا راو نے اپنی بیوی (55) سالہ سلوچنا ، بیٹیوں(22) سالہ پرتیبھا اور (19) سالہ پرتیوشا کا قتل کردیا تھااور اپنے مکان سے فرار ہوگیا تھا۔
اس نے زہر پی لیااور ٹی ٹی ڈی کلیانا منڈیم میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔پولیس نے اس کو سرکاری اسپتال منتقل کیا جہاں علا ج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ زہر پینے سے پہلے اس نے اپنی بڑی بیٹی جو خاندان میں تنہا رہ گئی کو اطلاع دی کہ وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے۔تاڑی پتری کے سرکل انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Andhra pradesh man ends life after killing wife two daughters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply