کئی ریاستوں نے عوام کوسستی دوائیں بہم پہنچانے کے لیے معاہدے کیے

نئی دہلی:کیمیائی اور کمیائی کھاد کے وزیر اننت کمار نے آ کہا ہے کہ لوگوں کو سستی دروں پر جنیرک دوائیں مہیا کرانے کی غرض سے ملک میں تین ہزار سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے جائیں گے اور چار ریاستی سرکاروں نے اس کے لئے مرکز کے ساتھ معاہدے مفاہمت کئے ہیں۔ مسٹر کمار نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مدھیہ پردیش ، آسام ، ہماچل پردیش اور گجرات نے جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لئے معاہدہ مفاہمت پر دستخط کئے۔ ریلوے اور پیٹرولیم کی وزارت نے بھی مرکزوں کے قیام کے لئے سمجھوتے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی لوگوں خصوصاً غریبوں کا کم خرچ میں معیاری دوائیں بہت کم قیمت میں فراہم کرائی جاتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مودی سرکار کے اقتدار میں آنے سے قبل ملک میں 99 جن اوشدھی کیندر تھے جن کی تعداد اب بڑھ کر 1254 ہوگئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anant kumar says 3000 jan aushadhi stores to be opened in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply