مدھیہ پردیش کے گورنر کے طور پر آنندی بین کی حلف برداری

بھوپال:سینیئر بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اور گجرات کی سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل کو منگل کے روز مدھیہ پردیش کے گورنرکے طور پر حلف دلایا گیا۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیمنت گپتا نے راج بھون میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انہیں عہدے کا حلف دلایا۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن ، وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش شو راج چوہان اور ان کے کابینی رفقاءبھی موجود تھے۔
اس سے قبل چیف سکریٹری بسنت پرتاپ سنگھ نے محترمہ پٹیل کو گورنرمقرر کرنے کے لیے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے ذریعہ جاری کردہ تقررنامہ کو پڑھ کر سنایا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anandiben patel sworn in as madhya pradesh governor in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply