راجستھان کے باڑ میر میں بنک کی قطار میں کھڑا ایک بوڑھا شخص غش کھا کر گرا اور مر گیا

جے پور:راجستھان کے ضلع باڑمیر کے سندھری میں بینک سے پیسے نکالنے کے لئے قطار میں کھڑے ایک بزرگ کی طبیعت بگڑنے سے موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والا میگھارام آج صبح سے ہی پیسہ نکالنے کے لئے قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔
اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ سندھری کے ایس بی بی جے بنک کی شاخ کا ہے۔ بنک کے باہر لائن کافی طویل تھی۔ وہ پیسے نکلوانے کے لئے اپنے گاؤں سے یہاں آیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An old man collapses and dies while standing in queue outside a bank in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply