مدھیہ پردیش میں جاپانی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو دو سال کی قید بامشقت

چھترپور:مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع کی ایک عدالت نے ایک غیر ملکی خاتون سے چھیڑخانی کے ملزم نوجوان کو واقعہ کے کچھ ہی دنوں میں فیصلہ دیتے ہوئے دو سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے وکیل لکھن راجوت نے بتایا کہ جاپان کی ایک خاتون کھجوراہو آئی تھی۔7 مئی کو اسے چوسٹھ یوگی مندر کے سامنے رام رتن سونی نام کا شخص ملا،جس نے خاتون کو یوگ سکھانے کا جھانسا دیا۔ملزم خاتون کو ایک پرائیویٹ ہوٹل لے گیا،جہاں کمرے کے اندر اس کے ساتھ نازیبا حرکتیں کرنے لگا،جس کے بعد خاتون کی چیخ پکار سن کر ہوٹل میں موجود لوگ وہاں پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو آتے ہوئے دیکھ کر ملزم موقع پاکر بھاگ گیا،جس کے بعد خاتون نے کھجوراہو تھانہ میں معاملہ درج کرایا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ چارج شیٹ داخل کرنے کے محض 14دن کے اندر ہی جیوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ،راج نگر ایس ایس جمرا کی عدالت نے ہفتے کو سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے ملزم رام رتن کو مختلف دفعات میں دو سال کی قید بامشقت کے ساتھ ایک ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر اسے مزید تین ماہ قید میں رہنا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An mp court gives 2 years jail to eve teaser in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply