حزب المجاہدین میں شامل ہونے والے ریسرچ اسکالر وانی کوعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نکال دیا

فائل فوٹو
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چیف پراکٹر پروفیسر محمد محسن کے مطابق سوشل میڈیا پر رائفل اٹھائے ایک تصویر کے ساتھ ان خبروں کے گردش کرنے پر کہ جیالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے والا ریسرچ اسکالر منان وانی نے دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، اسے یونیورسٹی سے اسے نکال دیاگیا۔
منان وانی کپواڑہ کے لولاب میں واقع ٹاکی پورہ کے گاؤں کا رہائشی ہے۔اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جیالوجی میں پی ایچ ڈی کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 25سالہ جیالوجی اسکالر کو 3جنوری کو گھر واپس جانا تھا لیکن وہ گھر نہیںپہنچا۔ اور گھر نہ پہنچنے کے بعد جس سوشل میڈیا پر اس کی تصویر پھیلی تو گھر والوںنے پولس سے رابطہ کیا اور گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ۔