امرتسر دھماکہ دہشت گردی کا کھلا کیس ہے: وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ

چنڈی گڑھ:امرتسر کے ایک گاؤں میں ایک مذہبی تقریب پر بموں سے حملہ کو ”دہشت گردی کا کھلا کیس “ قرار دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ اندلی والا گاؤں میں ہوئی اس واردات کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔

جائے واردت کا معائنہ کرنے کے بعدانہوں نے کہاکہ پولس کو کچھ سراغ ملے ہیں ۔اور مجھے امید ہے کہ ملزم جلد ہی پڑے جائیں گے۔

کیپٹن نے دو شنبہ کو میڈیا کے نمائندوں سے دوران گفتگو اس استفسار پر کہ کیا سیکورٹی کی چوک ہوئی ہے کیپٹن نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ہم ہر راہگیر کو تو چیک نہیں کر سکتے۔

یہ دہشت گردی کی کھلی وردات ہے۔یہ معلوم کے جانے پر کہ کیا اس میں پاکستان کی سراغرساں ادارے آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پہلے ہی یہ انتباہ جاری کیا جا چکا تھا کہ جیش محمد کے کچھ دہشت گرد پنجاب میں داخل ہو گئے ہیں ۔اور ہم بہت چوکنا تھے۔

اسی دوران وزیر اعلیٰ نے یہ اعلان بھی کیا کہ جوکوئی بھی ملزموں تک رسائی یا حملہ آوروں کو پکڑونے میں پولس کی مدد کر ے گا اسے 50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ کیپٹن نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amritsar grenade attack clear case of terrorism says amarinder singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment