امرتسر اعلامیہ میں دہشت گردوں کا قلع قمع اور انہیں مدد پہنچانے والے تمام راستے بند کرنے کا عزم

امرتسر:افغانستان کی تعمیر نو کے عمل کی حمایت اور تعاون کے لئے پنجاب کے شہر امرتسر میں جمع ہوئے دنیا کے 45 سے زائد ممالک اور تنظیموں نے خطے سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی آج پرزور آواز اٹھائی اور دہشت گردوں کا قلع قمع اور ان کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور ان کومالی اور اسٹریٹجک تعاون بہم پہنچانے کے تمام راستوں کو بند کرنے کا عزم کیا۔ اس دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں منظورشدہ امرتسر اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل اور ہرقسم کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کومضبوط کرنے کی پرزور اپیل کرتے ہیں۔
اس میں ایشیا کے اس خطے میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو تباہ کرنا اور دہشت گردی کو ملنے والے مالی اور اسٹریٹجک تعاون کے راستوں کو ختم کرنا شامل ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم افغانستان کی انتہائی خراب سلامتی کی صورتحال سے بہت فکرمند ہیں خصوصاً طالبان، داعش اور ان کے حلیف القاعدہ، حقانی نیٹ ورک، جیش محمد، لشکر طیبہ، جماعت احرار، اسلامی موومنٹ آف ازبکستان، جند اللہ اور دیگر غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی دہشت گردانہ کارروائی نہایت تشویش کا باعث ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ دہشت گردی ہمارے علاقے ہی میں پھل پھول رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں پر فوری طور پر روک لگے۔
اور یہ کہ دہشت گردی ہمارے علاقے کے امن، استحکام اور تعاون کو سب سے بڑا خطرہ ہے۔کانفرنس کے اختتام کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے افغانستان کے وزیر نائب وزیر حکمت کرزئی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب ہارٹ آف ایشیا اعلامیہ میں افغانستان اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں القاعدہ، داعش، لشکر طیبہ اور جیش محمد وغیرہ کے تشدد پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔دہشت گردی کو امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتایا گیا ہے اور تمام قسم کی دہشت گردی، اس کی مدد کرنے اور پناہ دینے کے رجحان کو فوری طور پر تباہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
مسٹر جیٹلی نے کہا کہ دہشت گردیکے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کے اعلان کے ساتھ ہی بین الاقوامی دہشت گردی پر جامع معاہدے کے مسودے کو جلد سے جلد منظوری دینے اور انسداد دہشت گردی علاقائی فریم ورک کی حکمت عملی کے مسودے پر بحث کے لیے ماہرین کی فوری طور پر میٹنگ طلب کرنے کی بات کہی گئی ہے۔اس فریم ورک کے مسودے کو افغانستان نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے علاوہ افغانستان کو اقتصادی سرگرمیوں کو بااختیار بنانے کی راہ فراہم کرنے اور ملک میں ترقی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amritsar declaration calls for dismantling of terror sanctuaries in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply