دہشت گردانہ کارروائی کے خدشہ سے امرتسر ہوائی اڈے پر سخت حفاظتی بندوبست

امرتسر: انٹیلی جنس ایجنسیوں کو امرتسر ہوائی اڈے کو دہشت گردوں کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے موصول ایک خفیہ اطلاع پر پنجاب کی حکومت نے امرتسر کے شری گورو رام داس جی انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر سخت حفاظتی بندوبست کر دیا۔
سی این این کے مطابق ایجنسیوںکو ایک پاکستانی کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ اس نے دہشت گرد تنظیموں اور اسمگلنگ مافیاسے تعلق رکھنے والے سماج دشمن عناصر کی گفتگو سنی ہے جس میں امرتسرہوائی اڈے کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی تھیں۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہوائی اڈے سے کسی بھی طیارے کو اغوا کرنے یا ہوائی اڈہ کو حملہ کا نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہوائی اڈہ افسران اور مقامی حکام کو ہوائی اڈے پر سیکورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا ۔یہ ہوائی اڈہ واگہہ بارڈر سے34کلومیٹر دور ہے۔

Title: amritsar airport on high alert after intelligence agencies warn of possible attack or attempted hijack | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply