امیت شاہ نے کرناٹک کی کانگریس حکومت کو ہندو دشمن بتایا

چتر درگا: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ نے اس سال کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکانگریس اور ریاست کی سدھا رمیہ حکومت پر کڑی تنقیدیں شروع کر دی ہیں۔
پارٹی کی پریورتن یاترا( سفر تبدیلی) مٰں شرکت کے لیے کرناٹک کے شہر چتر درگ پہنچنے والے امیت شاہ نے کانگریس حکومت کو ہندو دشمن حکومت قرار دیا۔کرناٹک جنوب کا واحد ایک ایسا صوبہ ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں رہ چکی ہے اور آئندہ کچھ ہی مہینوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی زبردست تیاریاں کر رہی ہے۔
چتر درگ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ کسانوں اور نوجوانوں میں کانگریس حکومت کے خلاف کافی غم و غصہ ہے اور ریاست میں کانگریس اقتدارکی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔سدھا رمیہ حکومت کو ہندو مخالف بتاتے ہوئے بی جے پی صدر نے دعویٰ کیاکہ نریندر مودی حکومت ریاست کے لیے جو پیسہ بھیج رہی ہے اس کا صحیح استعمال نہیں کیا جارہا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amit shah terms ktaka govt as anti hindu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply